مکرم چودھری عبد الحئی چیمہ صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19دسمبر 2009ء میں مکرمہ ارشاد صاحبہ اپنے والد محترم چودھری عبد الحئی چیمہ صاحب کا ذکرخیر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ آپ قریباً 1916ء میں چک نمبر 46شمالی ضلع سرگودھا میں حضرت چودھری حکم دین چیمہ صاحبؓ کے ہاں پیدا ہوئے اور 24مئی 2009ء میں وفات پائی۔
آپ بہت ملنسار، دعاگو، باجماعت نمازوں کے پابند اور تہجد گزار تھے۔ نماز باقاعدگی سے مسجد میں جا کر ادا کرتے۔ درود شریف اور تسبیحات کا ورد کرتے رہتے۔ اپنی جماعت کے سیکرٹری مال تھے۔ مؤذن بھی تھے اور امام الصلوٰۃ بھی۔ تمام چندہ جات کی ادائیگی بروقت کرتے تھے۔
آپ دو ماہ بیمار رہے اور اپنی وفات سے تین دن پہلے آپ نے خواب میں دیکھا کہ سفید گھوڑوں والے میرے پاس آئے ہیں اور میں نے ان کے ساتھ جانے کی اجازت لے لی ہے۔ صبح آپ نے یہ خواب سنائی اور فرمایا کہ اب میں تھوڑے دن آپ کے پاس ہوں۔
آپ نے پسماندگان میں دو بیٹے، چار بیٹیاں چھوڑے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں