مکرم ہارون جالو صاحب

مربی سلسلہ سیرالیون مکرم ہارون جالو صاحب 14؍ستمبر 2006ء کو وفات پاگئے۔ آپ نے جامعہ احمدیہ ربوہ سے 1987ء میں مبشر کی ڈگری حاصل کی تھی اور نہایت اخلاص، فدائیت اور مستعدی کے ساتھ اپنے مفوضہ فرائض سرانجام دیتے رہے تھے۔ آپ موصی تھے لہٰذا تدفین سیرالیون کے مقبرہ موصیان میں عمل میں آئی۔ حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے لندن میں 22؍ستمبر 2006ء کو نماز جمعہ کے بعد آپ کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔
آپ نے بیوہ کے علاوہ ایک بیٹا اور دو بیٹیاں یادگار چھوڑے ہیں۔
(بحوالہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍ستمبر 2006ء)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں