میرا جیون تیرے الطاف کا ممنون رہا – محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 10؍اگست 2000ء میں مکرم مبارک احمد عابد صاحب کی خوبصورت نظم سے چند اشعار ہدیۂ قارئین ہیں جس میں حضرت خلیفۃالمسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کے حضور، ہارٹلے پول کے کنول محترم ڈاکٹر حمید احمد خان صاحب کا تشکر نامہ (بچشم تصور) پیش کیا گیا ہے:-

میرا جیون تیرے الطاف کا ممنون رہا
مجھ پہ احسان ہے کہ آج بھی محبوب کہا
مجھ پہ ہوتا نہ اگر تیری دعاؤں کا سحاب
میرے آقا! مَیں کنول تھا نہ تروتازہ گلاب
مجھ کو وہ پیارا ہے جو تجھ سے محبت رکھے
تیرے سائے کو خدا اس پہ سلامت رکھے
میرے اشجار کے اثمار نچھاور تجھ پر
میرے آقا! مرا گھر بار نچھاور تجھ پر
ان دعاؤں کے جو اثمار ہمیں مل جائیں
ہم مزاروں میں بھی مدفون کنول کھل جائیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں