میری پرواز کا باعث ہیں جو پَر کِن کے اُن کے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 فروری 2012ء میں مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب پیش ہے:

میری پرواز کا باعث ہیں جو پَر کِن کے اُن کے
حوصلے ساتھ ہیں دورانِ سفر کِن کے اُن کے
یہ تو عشّاق کی بستی ہے اسے مت چھیڑو
سجدۂ شکر میں رہتے ہیں جو سر کِن کے اُن کے
جن کا تزئینِ گلستاں میں لہو شامل ہے
آئے دن لُوٹ کے لے جاتے ہو گھر کِن کے اُن کے
جن کا حصّہ ہے بہت ملک کی آزادی میں
بچے بوڑھے ہیں جواں مُلک بدر کِن کے اُن کے
صورتِ خوبی گنی جاتی ہے خامی اُن کی
فتویٰ عیب کی زَد میں ہیں ہنر کِن کے اُن کے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں