میرے محبوب سے آتی ہے خدا کی خوشبو – نظم

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ مارچ 2011ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

میرے محبوب سے آتی ہے خدا کی خوشبو
اُس کے ہونٹوں پہ سدا حمد و ثنا کی خوشبو
اس کے ہر قول میں شاہِ دوسراؐ کا لہجہ
اس کے ہر فعل میں ہے صدق و صفا کی خوشبو
بولتا ہے یہ کوئی اور زباں سے اُس کی
اس سے مخصوص ہے اک طرزِ ادا کی خوشبو
جلوۂ یارِ نہاں سامنے آ جاتا ہے
پھیل جاتی ہے فضاؤں میں دعا کی خوشبو
وہ ہے ایک پیکرِ انوارِ سماوی جس کے
نقشِ پا عام لُٹاتے ہیں ہُدیٰ کی خوشبو
اپنی تائید سے نصرت کی چلائی ہے ہوا
ہر طرف دنیا میں پھیلائی وفا کی خوشبو

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں