ناداں اُلجھ رہے تھے عبث آفتاب سے – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ نومبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم چوہدری محمد علی مضطر عارفی صاحب کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ناداں اُلجھ رہے تھے عبث آفتاب سے
ہم نے دکھا دیا تھا حوالہ کتاب سے
یہ اَور بات ہے کہ ابھی مطمئن نہ تھا
خاموش تو وہ ہوگیا تھا اس جواب سے
آنکھیں کھلی ہوئی تھیں مگر دیکھتی نہ تھیں
کوئی بڑا عذاب نہ تھا اس عذاب سے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں