نظر اٹھاؤ کہ تاریک سر زمیں والو! – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍دسمبر 2004ء کی زینت مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کی ایک نظم بعنوان ’’افریقہ‘‘ سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

نظر اٹھاؤ کہ تاریک سر زمیں والو!
تمہاری تیرہ شبی میں مِہ تمام آیا
وہ اُن میں جن کو حقارت سے دیکھتا تھا جہاں
بصد خلوص ، بصد شوق واحترام آیا
نئے شگوفے کِھلا آج خاکِ ارضِ بلالؓ
زمین لالہ وگل میں وہ لالہ فام آیا
نہ کر سکا وہ فراموش تیری تشنہ لبی
حضورِ ساقی ٔ کو ثر سے لے کے جام آیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں