نہیں ہتھیار ایسا کُل جہاں میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 18 جنوری 2011ء میں مکرم فاروق محمود صاحب کی ایک طویل نظم شامل اشاعت ہے جو کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے کلام کی ہی تظمین ہے۔ اس خوبصورت نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

نہیں ہتھیار ایسا کُل جہاں میں
دعا کا تیر سجدے کی کماں میں
یہ طائر گنگنائیں بوستاں میں
زبانِ مہدیٔ آخر زماں میں
’’عدُو جب بڑھ گیا شور و فغاں میں
نہاں ہم ہو گئے یارِ نہاں میں‘‘

بدل دے زخم سارے خود شفا میں
بدل جائے ہوائے غم صبا میں
جو ہیں ثابت قدم ملکِ جفا میں
انہیں ہر گز نہ بھولیں گے دعا میں
خدا رکھے ہمیں اپنی اَماں میں
’’نہاں ہم ہو گئے یار نہاں میں‘‘

دعا پر کس قدر کامل یقیں ہے
اور ایسا صبر کہ صد آفریں ہے
ہمیں خوف و خطر زیبا نہیں ہے
فلک پر شورِ نصرت بالیقیں ہے
ہیں صف آرا بھی لشکر آسماں میں
’’نہاں ہم ہو گئے یارِ نہاں میں‘‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں