نہ سکون و چین ان کو آرام تک نہ پہنچے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اگست 2006ء میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی نظم ’’دائرۂ بیعت کے حصار میں‘‘ شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

نہ سکون و چین ان کو آرام تک نہ پہنچے
وہ جو روح افزا سایۂ امام تک نہ پہنچے
نہ ڈراؤ آگ سے کہ یہ غلام ہے ہماری
جو بھڑک اٹھے بھی لیکن تو غلام تک نہ پہنچے
وہ تو بند میکدوں میں یونہی تشنہ لب رہیں گے
وہ جو جاری حوض کوثر کے جام تک نہ پہنچے
مَیں جیوں مروں وفا پر یہ دعا ہے میری یا ربّ
کوئی حرفِ بے وفائی میرے نام تک نہ پہنچے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں