نیوزی لینڈ میں احمدیت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ سالانہ نمبر 2006ء میں شامل اشاعت ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں جماعت احمدیہ کا مرکز ’’بیت المقیت‘‘ آک لینڈ میں واقع ہے۔ ڈیڑھ ایکڑ رقبہ پر مشتمل یہ جگہ 1998ء میں خریدی گئی تھی۔ یہاں ایک بڑے ہال کے علاوہ مشن ہاؤس، گیسٹ ہائوس، دفاتر، لائبریری اور جماعتی تقریبات کے لئے کچن وغیرہ موجود ہیں۔ ہال کے دو حصے ہیں۔جماعت کا یہ سارا سنٹر ائیرکنڈیشنڈ ہے اور اس کے اردگرد سارا احاطہ پختہ اور صاف ستھرا ہے۔ یہیں جلسہ سالانہ کے لئے مختلف مارکیز لگا کر انتظامات کئے جاتے ہیں۔ جماعت احمدیہ نیوزی لینڈ کا ایک بڑا حصہ فجی Fiji سے یہاں آ کر آباد ہونے والی فیملیز پر مشتمل ہے جبکہ چند فیملیز پاکستان سے بھی آئی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں