نیپولین کا قبول اسلام

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان 15؍فروری 2007ء میں فرانسیسی حکمران نیپولین کے قبول اسلام کے بارہ میں مکرمہ امۃالسلام طاہرہ صاحبہ کا مرسلہ ایک حوالہ شائع ہوا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ’’نیپولین کی بابت لکھا ہے کہ وہ مسلمان تھا اور کہا کرتا تھا کہ اسلام بہت سیدھا سادہ مذہب ہے۔ اس نے تثلیث کی تکذیب کی۔‘‘ (ملفوظات جلد سوم صفحہ 84-85)
مولانا ابو الکلام آزاد اپنی کتاب ’’جامع الشواہد‘‘ میں (جو پہلی بار مئی 1960ء میں بَیری آرٹ پریس دہلی سے شائع ہوئی)، تحریر کرتے ہیں: ’’مناسب مقام پر ایک واقعہ یاد آگیا جب نیپولین بونا پارٹ نے مصر پر حملہ کرکے فتح کر لیا اور اڑھائی برس تک فرانسیسیوں کا قبضہ رہا تھا تو خود نیپولین اور اکثر افسرانِ فوج نے علانیہ جامع ازہر میں اسلام قبول کرلیا تھا۔ جمعہ کی نماز میں شریک ہوتے تھے اور اسلامی نام بھی اختیار کر لئے تھے۔‘‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں