پُرکیف نظاروں کی طرح سامنے آؤ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24 ستمبر 2010ء میں مکرم عبدالصمد قریشی صاحب کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

پُرکیف نظاروں کی طرح سامنے آؤ
تم چاند ستاروں کی طرح سامنے آؤ
ہو جائے زمانہ تیرے کردار سے روشن
عظمت کے مناروں کی طرح سامنے آؤ
اب ڈوبتی کشتی کے بنو تم ہی کھویّا
دریا کے کناروں کی طرح سامنے آؤ
ہر سمت نظر آئیں صداقت کے اُجالے
تم نُور کے دھاروں کی طرح سامنے آؤ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں