پیراشوٹ (Parachute)

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 20؍جنوری 2023ء)
ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ جولائی 2013ء میں پیراشوٹ کے بارے میں ایک معلوماتی مضمون مکرم مستبشر احمد صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔

گروپ آف پیراشوٹرز

پیراشوٹ فرنچ لفظ ہے۔ پیرا کا لفظ Prefix سے نکلا ہے جس کے معنی بچاؤ کے ہیں جبکہ chute کے معنی گرنے کے ہیں۔ یعنی پیراشوٹ ایسی چیز ہے جو گرنے سے بچاتی ہے۔
پیراشوٹ عموماً نائیلون اور silk کے بنے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس کا سب سے پہلا ڈیزائن 1470ء میں اٹلی میں بنا تھا جبکہ موجودہ شکل کا پیراشوٹ اٹھارھویں صدی کے آخر (1783ء) میں Louis-Sebastien Lenormand نے بنایا تھا۔ 1785ء میں ایک کتے کے ذریعے اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا۔ اس کے ذریعے چھلانگ لگانے والا پہلا آدمی Ander Garnerin تھا۔ سب سے بلند چھلانگ 102800 فٹ کی بلندی سےJoseph Kittingerنے لگائی تھی۔

پیراشوٹ مصیبت میں پھنسے ہوئے لوگوں مثلاً سیلاب زدگان تک کھانا پہنچانے یا جنگ کے ایام میں دشمن ملک پر بم گرانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ جنگ عظیم اوّل میں پہلے جرمن فوج اور پھر انگلش اور فرنچ فوجوں نے اسے استعمال کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں