پیروں تلے زمیں نہیں سر پہ آسماں نہیں – نظم

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 8مئی 2020ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم فروری 2013ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب پیش ہے:

پیروں تلے زمیں نہیں سر پہ آسماں نہیں
لگتا ہے کُل جہان میں امن نہیں اماں نہیں
اچھی خبر کے واسطے کان ترس ترس گئے
خیر کی بات کہہ سکے ایسی کوئی زباں نہیں
خوف کا راج ہر طرف شہر سلگ رہے ہیں سب
ایسے میں کون ذی شعور خستہ و نیم جاں نہیں
ہر جگہ آگ و خون، ہے آدمی بے امان
کیا یہ خدا کے قہر کی صاف نشانیاں نہیں
دعوتِ خیر میں مگن، ہو گئی اِک صدی ہمیں
ہم ہیں نویدِ زندگی ہم کوئی نوحہ خواں نہیں
اپنے خدا سے ہم کو پیار اُس کے نبیؐ پہ جاں نثار
اور تو دو جہان میں کوئی بھی سائباں نہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں