چاند چمکے گا، ستارے جھلملاتے جائیں گے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍ستمبر 2012ء میں مکرم نسیم سیفی صاحب کی، اہلِ پاکستان کے حوالہ سے کہی جانے والی، ایک نظم شامل اشاعت ہے۔

مکرم نسیم سیفی صاحب

اس نظم میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

چاند چمکے گا، ستارے جھلملاتے جائیں گے
زندگی کے سب مناظر جگمگاتے جائیں گے
ذہن پر چھایا رہے گا ایک کیفِ سرمدی
دل کی دنیا کے مغنی گیت گاتے جائیں گے
جستجوئے امنِ عالم ہے ہماری زندگی
ہم لگا دیں گے اسی مقصد میں ساری زندگی
اہلِ پاکستان ہیں ہم خیر خواہِ جِنّ و انس
پیار میں پیاروں کے کٹ جائے گی پیاری زندگی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں