چندراشیکھر

نوبل لارئیٹ عظیم سائنس دان چندرا شیکھر 1910ء میں لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ چھ سال کے تھے کہ والد کے تبادلہ کی وجہ سے اُنہیں مدراس جانا پڑا۔ کالج کی تعلیم مکمل کرکے انہوں نے 1930ء میں کیمبرج سے Ph.D. کی ڈگری لی۔ پھر وہ امریکہ جاکر شکاگو یونیورسٹی سے منسلک ہوگئے اور ’’اسٹروفزیکل جرنل‘‘ کی بیس سال تک ادارت بھی کرتے رہے۔ اُن کو طبیعات سے بہت دلچسپی تھی۔ اُن کے ایک انکل Sir C.V.Raman اور دو شاگردوں لی اور ینگ نے بھی فزکس میں نوبل انعام حاصل کیا تھا۔ چندرا کو نوبل انعام 1982ء میں بلیک ہولز کا سائنسی شعور پیش کرنے پر ملا۔ اگرچہ اپنا نظریہ وہ بیس سال پہلے پیش کرچکے تھے لیکن اُس وقت مشہور زمانہ سائنس دان ایڈنگٹن نے اس نظریہ کو ردّ کردیا۔ لیکن بیس سال بعد یہ تھیوری مان لی گئی اور اب اس کا نام چندراشیکھر لمٹ (Limit) ہے جس میں ستاروں کے اختتام کے حوالہ سے بلیک ہول کی وضاحت کی گئی ہے۔
امریکی صدر لنڈن جانسن نے 1976ء میں چندرا کو نیشنل میڈل آف سائنس عطا کیا۔ انہیں امریکہ میں نہایت خفیہ سائنسی لیبارٹریز میں بھی کام کرنے کا موقع ملا۔ امریکہ میں ہی 21؍اگست 1995ء کو اُن کی وفات ہوئی۔
یہ مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍ستمبر 2000ء میں مکرم محمد زکریا ورک صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں