چیونگم کے فوائد – جدید تحقیق کی روشنی میں

چیونگم کے فوائد – جدید تحقیق کی روشنی میں
(ناصر محمود پاشا)

٭ ماہرین نفسیات کی ایک تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چیونگم کا استعمال پیٹ سے متعلق ہونے والی سرجری کے بعد تیزی سے روبہ صحت ہونے میں کافی مددگار و معاون ثابت ہوتا ہے اور یہ معدے اور آنتوں سے متعلق عملِ جراحی کے بعد Bowel Function کی بحالی کے لئے ایک آسان حل ہے۔ جریدے Urology میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ 102 ایسے مریضوں میں سے نصف کو اُن کے آپریشن کے بعد چیونگم کے روزانہ پانچ ٹکڑے دیئے جاتے رہے جبکہ دیگر نصف کو چیونگم نہیں دی گئی۔ اس تجربے کے واضح نتائج کے مطابق ایسے نصف مریض جنہوں نے چیونگم کا باقاعدہ استعمال کیا، اُن میں دوسروں کی نسبت Bowel Movements اطمینان بخش طور پر تیزی سے بحال ہوگئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لئے شوگر فری چیونگم بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں کیونکہ یہ قسم دانتوں کے لئے بھی فائدہ مند ہوتے ہیں اور ذیابیطس جیسی بعض بیماریوں کے بگڑنے کا بھی کوئی خوف نہیں ہوتا۔ ایسی ہی ایک شوگر فری چیونگم کو BDA یعنیBritish Dental Aissociation کی طرف سے ایوارڈ بھی دیا جاچکا ہے۔ کھانا کھانے کے بعد ایسے چیونگم کے استعمال سے اُس بیکٹیریا کو بھی دانتوں کے خلاف کارروائی سے کافی دیر کے لئے روکا جاسکتا ہے جو کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد ہی دانتوں کو متأثر کرنا شروع کردیتا ہے۔ اسی طرح تمباکو نوشی سے گریز کی خواہش رکھنے والوں کے لئے نکوٹین پر مشتمل چیونگم بھی تیار کئے گئے ہیں جو حساسیت، چڑچڑے پن، بے چینی کی کیفیت اور بھوک کی علامات میں افاقہ کرتے ہیں۔
٭ برطانوی ماہرین نفسیات کی ایک ٹیم نے اپنی شائع شدہ تحقیقی رپورٹ میں کہا ہے کہ چیونگم چبانے کے نتیجے میں منہ کی پیچیدہ ترین حرکات اور لبوں کو مصروف رکھنے والے چھوٹے بچوں میں کوئی بھی زبان جلد سیکھنے کی صلاحیت پیدا ہوجاتی ہے۔ ماہرین کی ٹیم نے نتائج مرتب کرنے سے قبل 120 چھوٹے بچوں کا مطالعاتی تحقیقی جائزہ لیا اور بچوں کی کوئی زبان سیکھنے اور بتانے کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے کئی ٹیسٹ لئے گئے جن کے دوران بچوں کو معمے حل کرنے اور زبان سیکھنے کی صلاحیت ظاہر کرنے والی کچھ گیمز دی گئیں جبکہ والدین کو فراہم کئے گئے سوالناموں کے جوابات کی روشنی میں ماہرین نے اخذ کیا کہ چیونگم نہ کھانے والے بچوں کی نسبت چیونگم چبانے والے بچوں میں زبان سیکھنے کی صلاحیت زیادہ پائی گئی۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ چیونگم چبانے کے دوران لبوں کی مسلسل حرکات ہیں جن سے زبان سیکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں