ڈرو ، ہے اثر مظلوموں کی آہ میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍جنوری 2010ء میں شامل اشاعت مکرم محمد اسلم صابرؔ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

ڈرو ، ہے اثر مظلوموں کی آہ میں
وہ بے چارے ہیں مولیٰ کی پناہ میں
ملے گی منزلِ مقصود اک دن
مگر صد امتحاں آئیں گے راہ میں
کہیں ہیں دار کی زینت مسیحا
کہیں یوسف پڑے ملتے ہیں چاہ میں
پیاری ہے خدا کو خاکساری
رعونت ہیچ ہے اس کی نگاہ میں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں