کانٹوں کے درمیاں ہی تو کھلتے ہیں سب گلاب – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 13؍فروری 2004ء میں شامل اشاعت مکرم خالد ہدایت بھٹی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے

کانٹوں کے درمیاں ہی تو کھلتے ہیں سب گلاب
اور تیرگی سے شب کی نکلتا ہے آفتاب
سادہ بہت ہی شرحِ ثواب و عذاب ہے
ان کی خوشی ثواب ہے ناراضگی عذاب
بچپن چلا گیا ہے جوانی چلی گئی
لگتا ہے جاگتے میں یہ دیکھے ہیں دونوں خواب

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں