کانٹیکٹ لینز

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ مارچ 2004ء میں مکرمہ عنبر ثناء صاحبہ نے Contact Lenses کے بارہ میں معلومات مہیا کی ہیں جن کا استعمال تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے۔
لینز لگانے والوں کی بڑی تعداد ماہرین چشم کے مشورہ کے بغیر ان کا استعمال شروع کر دیتی ہیں۔ دراصل لینز لگانے کے لئے آنکھ میں نمی کا ہونا بہت ضروری ہے ورنہ لینز اپنی ساخت کھو دیتا ہے اور محرک ہونے کی وجہ سے اس کی رگڑ بڑھ جاتی ہے جو قرنیہ کے السر کا سبب بن سکتی ہے۔ لینز پلاسٹک کی مختلف اقسام سے حاصل ہونے والے ریشوں سے بنتے ہیں۔ کسی بھی قسم کا لینزدنوں یا ہفتوں تک لگانا خطرہ سے خالی نہیں۔ کیونکہ آنکھ کے سامنے والے شفاف حصے قرنیہ کو مستقل آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے اور لینز اس حصہ کو ڈھانپ دیتا ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ استعمال کئے جانے والے لینز کے مقابلہ میں کئی دنوں یا ہفتوں تک استعمال کئے جانے والے لینز آنکھ کے لئے پندرہ گنا زیادہ خطرناک ہوتے ہیں اور آنکھیں مسلسل دباؤ کا شکار رہتی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں