کتنی بدلی سارے گلشن کی فضا؟ کیسے کہوں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اکتوبر 2010ء میں مکرم انور ندیم علوی صاحب کا شہدائے لاہور کے حوالہ سے کہا گیا کلام شامل اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

کتنی بدلی سارے گلشن کی فضا؟ کیسے کہوں
اُڑ گئی امن و سکوں کی فاختہ، کیسے کہوں
بے اماں ہیں سب پرندے کیا ہوا؟ کیسے کہوں
ہم صفیرو! آشیاں کیونکر جلا؟ کیسے کہوں
اک طرف وحشی درندے، اک طرف لب پہ دعا
تھا انوکھا کس قدر یہ معرکہ، کیسے کہوں
جاں نثاروں کی تھی آمد، قافلہ در قافلہ
اہل ربوہ حوصلہ در حوصلہ کیسے کہوں
ساتھ ہے خوشبو تمہاری اے شہیدانِ وفا!
تم بسے ہو روح میں تم کو جدا کیسے کہوں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں