ہرخزاں دیدہ کو گلزار کیا ہے مَیں نے – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا۔ جنوری2009ء میں شامل اشاعت مکرم انور ندیم علوی صاحب کی ایک غزل سے انتخاب پیش ہے:

ہرخزاں دیدہ کو گلزار کیا ہے مَیں نے
زندگی! تجھ کو بہت پیار کیا ہے مَیں نے
سر جھکانے کے عوض ، شاہ عنایت کر دے
ایسی دستار سے انکار کیا ہے میں نے
پیار انسان سے ہے جرم تو منصف سن لے!
گرم اِسی جرم کا بازار کیا ہے مَیں نے
جس کی خوشبو سے مہک اُٹھتی ہے ساری محفل
آج اسے مائل گفتار کیا ہے مَیں نے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں