ہماری ماؤں بہنوں کے اُجاڑ کر سہاگ تُو – نظم

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ اکتوبر 2011ء میں مکرم عبدالسلام اسلام صاحب کی سانحہ لاہور کے حوالہ سے ایک نظم بعنوان ’’تنبیہ بحق ظالم‘‘ شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

ہماری ماؤں بہنوں کے اُجاڑ کر سہاگ تُو
مُسرّتوں کے تال پر نہ گا خوشی کے راگ تُو
نگاہِ ’ذُونْتِقَام‘ ہے ہمیشہ تیری تاک میں
گرفت حق سے جائے گا بھلا کدھر کو بھاگ تُو!
کبھی نہ بچ سکے گا تُو خدا کے انتقام سے
نکل کے جائے گا کہاں تُو بَغْتَۃً کے دام سے!
سنبھل سنبھل خدا سے ڈر ، گرفتِ کِبریا سے ڈر
سہاگ جن کا لُٹ گیا تُو اُن کی بددعا سے ڈر
یہ نالۂ یتیم کیا یہ تیرِ بے خطا بھی ہے
تُو نالۂ رَسا سے ڈر تُو آہِ بے نوا سے ڈر
حساب نقد ہی سَدا خدا کے گھر کی ریت ہے
کہ جابروں کے سامنے ہی صابروں کی جیت ہے

عبدالسلام اسلام صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں