ہوا کے رُخ پہ دروازہ وہی ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 28؍مئی 2008ء (خلافت احمدیہ نمبر) میں شامل اشاعت مکرم عبدالکریم قدسی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ہوا کے رُخ پہ دروازہ وہی ہے
فصیل حبس میں رستہ وہی ہے
اُسی کے ساتھ وابستہ ہے خوشبو
زمانے میں گل تازہ وہی ہے
وہی ہے آج مرجع روشنی کا
کہ سورج کا فرستادہ وہی ہے
زباں اپنی ، نہ اس کی فکر اپنی
خدا کہتا ہے جو ، کہتا وہی ہے
اسے منہا کریں تو کیا بچے گا
زمانے بھر کا سرمایہ وہی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں