ہیں حمد سبھی کرتے یاں ارض و سما تیری – حمدیہ کلام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6جنوری 2012ء میں مکرمہ امۃالرشید بدر صاحبہ کا حمدیہ کلام شاملِ اشاعت ہے۔ اس کلام میں سے انتخاب پیش ہے:

ہیں حمد سبھی کرتے یاں ارض و سما تیری
توفیق ملے یا ربّ کریں ہم بھی ثنا تیری
محتاج ترے ہر دَم ، ہر سانس ترا احساں
ہر جاں کی بقا پر ہے رحمت کی رِدا تیری
ہیں حسن ترے بکھرے ہر وادی و گلشن میں
پھولوں میں مہک تیری تاروں میں ضیاء تیری
ہو موسمِ گُل یا کہ ہو زردی خزاؤں کی
ہر رنگ نرالا ہے ہر پیاری ادا تیری
ہر نقص سے بالا ہے تُو ارفع و اعلیٰ ہے
بالا ہے مکاں سے تُو ہر دل میں ہے جا تیری
بخشش کا پیام آیا تم اس پہ عمل کرلو
قرآن کی صورت میں سنتے ہیں نوا تیری
گر ایک قدم چل کر کوئی آئے تجھے ملنے
تُو سو قدم آتا ہے لاثانی وفا تیری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں