یہ جو ہر شخص نے خود اپنی تلاوت کی ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ15ستمبر 2008 ء میں مکرم لئیق احمد عابدؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

لئیق احمد عابد صاحب

یہ جو ہر شخص نے خود اپنی تلاوت کی ہے
ساری برکت یہ میرے یارِ خلافت کی ہے
تجھ کو دل نقد دیا تجھ سے محبت کی ہے
ہم نے مسرور ترے ہاتھ پہ بیعت کی ہے
آؤ دربارِ خلافت میں وفا پیش کرو
یہاں قیمت کوئی دولت کی نہ رنگت کی ہے
جس کی چاہت ہمیں لے جائے گی تیرے در تک
اُس ترے چاہنے والے سے محبت کی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں