ہیومینیٹی فرسٹ کی ایک عمدہ پیشکش — کیلنڈر2002ء
ہیومینیٹی فرسٹ کی ایک عمدہ پیشکش
کیلنڈر2002ء
(تبصرہ:- فرخ سلطان)
(مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل لندن 21 دسمبر 2001ء)
دنیا بھر کے آفت زدہ علاقوں میں کئی سال سے مختلف رفاہی کاموں میں مصروف تنظیم ’’ہیومینیٹی فرسٹ‘‘ کی جانب سے 2002ء کا ایک بہت عمدہ کیلنڈر شائع کرکے دو ماہ قبل برطانیہ کے علاوہ بعض دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔
یہ کیلنڈر اپنے معیاری ڈیزائن، اعلیٰ طباعت اور دیگر پہلوؤں سے پسندیدگی کی سند حاصل کرچکا ہے۔ اس کیلنڈر کو خریدنا اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ ایسا کرنا ’’ہیومینیٹی فرسٹ‘‘ کی رفاہی سرگرمیوں کے لئے مالی مدد مہیا کرنے کا ایک بہت بڑا ذریعہ بھی ہے۔
دیوار پر آویزاں کرنے کے لئے بڑے سائز میں شائع کیا جانے والا یہ کیلنڈر ایک خوبصورت لفافہ میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔کیلنڈر کے کُل سات صفحات ہیں۔ پہلے صفحہ پر ہیومینیٹی فرسٹ کا مختصر تعارف اور اس تنظیم کے رفاہی مقاصد بیان کئے گئے ہیں۔ اگلے چھ صفحات میں سے ہر صفحہ پر دو دو ماہ کا کیلنڈر دیا گیا ہے۔ نیز ہر صفحہ پر تین یا چار تصاویر ہیں جن کے ذریعہ ہیومینیٹی فرسٹ کی مختلف خدمات کی عکاسی ہوتی ہے اور اُن علاقوں کی تصویر کشی بھی خوبصورتی سے کی گئی ہے جہاں تنظیم کی رفاہی خدمات نے مصیبت زدہ افراد کے دلوں پر محبت و خلوص کے انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
نیز کیلنڈر کے ہر صفحہ پر ایسے دو اقوال بھی درج کئے گئے ہیں جن میں انسانی ہمدردی کی تعلیم دی گئی ہے۔ ان میں قرآن کریم اور آنحضورﷺ کے ارشادات کے علاوہ حضرت کنفیوشس، بائبل، حضرت عیسیٰؑ، خلیل جبران، مہاتما گاندھی، ڈینی تھامس، حضرت بدھاؑ اور ولیم شیکسپیئر کے علاوہ انگریزی اور یوروبا زبانوں میں بیان کئے جانے والے اقوال شامل ہیں۔
کیلنڈر کے ہر صفحہ کو مختلف حوالوں سے پیش کیا گیا ہے مثلاً بوسنیا، گفٹ آف سائٹ، کوسووو کرائسس، فیڈ دی فیملی اور ترکی و بھارت میں زلزلہ زدگان کی امداد وغیرہ۔ الغرض اس کیلنڈر کا ہر صفحہ ایسی رنگین تصاویر اور عبارتوں سے مزین ہے جو بہت پُراثر اور انسانی ہمدردی کا ایک اہم پیغام اپنے اندر رکھتی ہیں۔
یہ کیلنڈربراہ راست ’’ہیومینیٹی فرسٹ‘‘ کے دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ نیز بعض احمدیہ مشن ہاؤسز سے بھی دستیاب ہیں۔ ہیومینیٹی فرسٹ کا پتہ حسب ذیل ہے:
6 Hardwicks Way,
London SW18 4AJ
Telephone: 020-8877 3461
(نوٹ: ہیومینیٹی فرسٹ کا دفتر یہاں سے منتقل ہوچکا ہے اور فون نمبر بھی تبدیل ہوچکا ھے- مزید معلومات اپنے ملک کے مرکزی مشن ہاؤس سے حاصل کریں-)