طےکرکے سفر لمبے پہنچ جاتا ہے گھر گھر — نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 26؍ جولائی 2023ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ کے صدسالہ جوبلی سوونیئر ۲۰۱۳ء میں شامل اشاعت مکرم میر انجم پرویز صاحب کی ایک نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

میر انجم پرویز صاحب

طےکرکے سفر لمبے پہنچ جاتا ہے گھر گھر
دامن میں لیے علم و معارف کے یہ گوہر
کرتا ہے رسا ذہن کو اور دل کو منوّر
آوارہ خرد کے لیے کیا اچھا ہے رہبر!

الفضل میں قرآن کی آیات کی تعلیم
اخلاقِ نبیؐ اور احادیث کی تفہیم
اور مہدیٔ دوراں کے خزائن بھی ہوں تقسیم
اخلاص و وفائے صلحاء کی بھی ہو تعمیم
اِس باغِ جناں میں سدا حق کی چلے تسنیم

الفضل میں انوارِ خلافت کے نشاں بھی
الفضل خلافت کا ہے بازو بھی، زباں بھی
ہر حکم کا ناقل بھی ہے، پیغام رساں بھی
خطبات و خطابات کا، دوروں کا بیاں بھی
احوال کلاسوں کا بھی، جلسوں کا سماں بھی

اس جیسا خلافت کا وفادار نہیں ہے
الفضل سے اچھا کوئی اخبار نہیں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں