حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب

حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم رشید احمد صاحب لکھتے ہیں کہ حضرت صاحبزادہ صاحب کے ساتھ تقریباً 35 سال خاکسار کو خدمت کا موقعہ ملا۔ 1984ء میں ضیاء آرڈیننس کے بعد ہزاروں احمدی احباب کے ساتھ ساتھ آپ…

حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب

حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ مارچ 2000ء میں شامل اشاعت اپنے مضمون میں مکرم مولانا سلطان محمود انور صاحب لکھتے ہیں کہ تکلّف اور نمائش سے آپ کی طبیعت کوسوں دور تھی لیکن اس میں ہرگز کوئی مبالغہ نہیں کہ ذکرالٰہی آپ کی روح کی غذا تھی۔…

حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍نومبر 1998ء میں حضرت صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب کا ذکر خیر کرتے ہوئے مکرم ناصر احمد ظفر بلوچ صاحب رقمطراز ہیں کہ حضرت میاں صاحب میں بے پناہ جرأت تھی۔ 1987ء میں جب آپ کے خلاف تھانہ ربوہ میں ایک سراسر جھوٹا مقدمہ درج ہوا تو ایک ذمہ دار عہدیدار نے…

محترم ڈاکٹر سردار محمد حسن صاحب

محترم ڈاکٹر سردار محمد حسن صاحب کا شمار نصرت جہاں سکیم کے تحت وقف کرنے والے ابتدائی ڈاکٹروں میں ہوتا ہے ۔ آپ سیرالیون بھجوائے جانے والے تیسرے ڈاکٹر تھے۔ روکوپر احمدیہ ہسپتال کی ابتداء آپ نے کی۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 5؍اپریل 2012ء میں آپ کی بیٹی مکرمہ ر۔ن۔ظفر صاحبہ کے قلم سے شائع ہونے…

آنحضرت ﷺ سب سے زیادہ تقویٰ اور اللہ کی معرفت رکھنے والے تھے

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ کو اللہ تعالیٰ نے اُسؤہ حسنہ قرار دیا ہے۔ دراصل آپ ؐ نے اپنے عمل سے ہرچیز کو اعتدال میں رکھتے ہوئے تقویٰ کے نہایت اعلیٰ نمونے دکھائے تاکہ آپؐ کے متبعین بھی ان راہوں کو آسانی کے ساتھ اختیار کر سکیں۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25جنوری 2012ء میں…

خدمت خلق کے میدان میں احمدیوں کے مثالی نمونے

روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں چند احمدیوں کے خدمت خلق کے نمونے مکرم منیر احمد رشید صاحب نے اپنے مضمون میں پیش کئے ہیں۔ ان واقعات میں سے چند ایسے منتخب واقعات ہدیۂ قارئین ہیں جو غالباً ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں پیش نہیں ہوئے۔ ٭ 1964ء میں جماعت احمدیہ کلکتہ کے سولہ احباب…

تاریخ احمدیت کراچی کا زرّیں ورق – خدمت خلق

روزنامہ الفضل ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں شائع ہونے والے مکرم محمد محمود طاہر صاحب کے مضمون میں جماعت احمدیہ کراچی کی بعض خدماتِ خلق کا بیان ’’تاریخ احمدیت کراچی‘‘ سے منقول ہے- ٭ 1923ء میں ملکانہ کے علاقہ میں شدّھی کی تحریک کا مقابلہ کرنے کے لئے کی جانے والی تحریک پر جماعت…

حضرت مسیح موعودؑ کی خدمت خلق

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں حضرت مسیح موعودؑ کی بے لَوث ہمدردیٔ مخلوق کے بارہ میں مکرم فخرالحق شمس صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت مسیح موعودؑ کا دل اللہ تعالیٰ نے بہت نرم، شفیق، ہمدرد، دوسروں کے کام آنے والا، ہر دم اپنوں اور غیروں کی خیرخواہی سوچنے والا، ہمہ…

صحابہ حضرت مسیح موعودؑ کی خدمت خلق

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے اصحاب کی ہمدردیٔ خلق کے بارہ میں مکرم ابن احمد صاحب کا مضمون شامل اشاعت ہے۔ ٭ حضرت خلیفۃالمسیح الاول رضی اللہ عنہ کے متعلق حضرت شیخ فضل احمد صاحبؓ بٹالوی اپنے مشاہدات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ایک دن ایک یتیم بچہ…

صحابہ رسول کی خدمت خلق کے نمونے

خدمت خلق، یعنی مخلوق کی بے لوث خدمت کرنا اور اس خدمت کے بدلہ کسی عنایت یا شکر کا منتظر نہ رہنا بلکہ محض لِلّٰہ مخلوق کے کام آنا رضائے باری تعالیٰ کے حصول کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہے کیونکہ اَلْخَلْقُ عَیَالُ اللہ۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں آنحضور صلی اللہ…

مدر ٹریسا

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ کے سالانہ نمبر 2011ء میں خدمت خلق کے چند عالمی اداروں اور شخصیات کا مختصر تعارف بھی شامل اشاعت ہے۔ مدرٹریسا مشہور سماجی کارکن خاتون مدرٹریسا کا اصل نام Agnes Gonxha Bojaxhiu ہے۔ وہ 27؍اگست 1910ء کو سربیا (یوگوسلاویہ) میں پیدا ہوئیں۔ وہ ایک البانی پرچون کی دکان والے کی بیٹی تھیں۔…

حضرت بابو شاہ دین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4 اپریل 2012ء میں مکرم غلام مصباح بلوچ صاحب کے قلم سے حضرت بابو شاہ دین صاحبؓ (یکے از صحابہ 313) کی سیرت و سوانح پر ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت بابو شاہ دین صاحب ولد مکرم میاں شیخ احمد صاحب مرحوم دراصل ساہووالہ ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے تھے لیکن…

حضرت مصلح موعودؓ کی یادیں

محترم مولوی عبدالرحمٰن انور صاحب کو سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کا پرائیویٹ سیکرٹری ہونے کا شرف حاصل تھا۔ آپ حضورؓ کے اخلاقِ فاضلہ کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ حضورؓ نے ایک بچے کو کسی ذاتی کام سے بھجوایا تو اس بچے نے آپ سے حضور کے کام کا حوالہ دے کر سائیکل طلب…

سیرت مبارکہ کے چند روشن پہلو

“سیدنا طاہر نمبر” جماعت احمدیہ یوکے حضرت خلیفۃالمسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی سیرت مبارکہ کے چند روشن پہلو جو مختلف احباب نے اپنے تفصیلی مضامین میں بیان کئے ہیں۔ (مرتّبہ: ناصر پاشا) مکرم عطاء المجیب راشد صاحب امام مسجد فضل لندن بیان کرتے ہیں:- جب حضورؒ نے ہجرت فرمائی تو لندن تشریف لانے پر…

سیرۃ محترم سیّد میر داؤد احمد صاحب مرحوم و مغفور

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین نومبر و دسمبر2015ء) سال گزشتہ میں اشاعت کے مراحل طے کرکے ہر طبقۂ فکر میں پسندیدگی کی نظر سے دیکھی جانے والی ایک نہایت خوبصورت کتاب حضرت میر داؤد احمد صاحبؒ کی زندہ و جاوید پاکیزہ سیرت کے حوالے سے مرتّب کی گئی تھی۔ حضرت میر صاحب ؓ بے شمار خوبیوں کے…

یاد محمودؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11؍مارچ 1998ء میں حضرت مصلح موعودؓ کی یاد میں مکرم مرزا عبدالحق صاحب کا ایک مضمون ’’مجلۃالجامعہ‘‘ سے منقول ہے۔ آپ بیان کرتے ہیں کہ مجھے آغاز جوانی سے ہی حضورؓ کی خدمت میں رہنے کا موقعہ ملا جبکہ آپؓ ابھی منصبِ خلافت پر فائز نہیں ہوئے تھے۔ میرے والدصاحب 1903ء میں…

سیدنا حضرت مصلح موعودؓ

٭ روزنامہ ’’الفضل‘‘ 27؍مئی 1997ء کا شمارہ خلافت نمبر ہے جس میں سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کے منتخب واقعات بھی پیش کئے گئے ہیں۔ حضورؓ کے ایک خادم مکرم لطیف ننھا صاحب بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ پالم پور میں حضورؓ کو مجبوراً لمبا عرصہ قیام کرنا پڑا۔ سٹاف زیادہ نہ تھا اور کام…

حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍جون 1998ء میں حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشیدالدین صاحبؓ کا ذکر خیر مکرم خلیفہ صباح الدین صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ آپؓ کے بارہ میں ایک مضمون ہفت روزہ ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ 12؍جنوری 1996ء کے شمارہ میں بھی ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت بن چکا ہے۔ اس لئے ذیل میں محض وہ امور…

حضرت میاں محمد صدیق صاحب بانی آف کلکتہ

حضرت میاں محمد صدیق صاحب بانی آف کلکتہ کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے محترم سید نور عالم صاحب امیر جماعت احمدیہ کلکتہ لکھتے ہیں کہ 1964ء کے ہندو مسلم فسادات کے دنوں میں جب احمدیوں کا باہمی رابطہ عملاً منقطع ہوچکا تھا تو بانی صاحب اپنے تینوں بیٹوں میں سے دو کو باری باری…

حضرت مصلح موعودؓ کی شفقت

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍جنوری 1996ء میں محترم یحییٰ خانصاحب مرحوم کا ذکر کرتے ہوئے ان کی بیٹی رقمطراز ہیں کہ مرحوم حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خواہش کے احترام میں ملازمت ترک کرکے حضورؓ کے ذاتی عملہ میں شامل ہوئے اور تا وفات اس عہد کو نبھایا۔ 1940ء میں صرف 40 سال کی…

یادِ مصلح موعودؓ

قیام ربوہ کے فوراً بعد سیدنا حضرت مصلح موعودؓ کی دعوت پر پنجاب کے صحافیوں کا ایک وفد ربوہ آیا۔ اس موقعہ پر ایک بڑا شامیانہ لگایا گیا اور جملہ انتظامات کی نگرانی ہیڈماسٹر تعلیم الاسلام سکول حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب ؓ کے سپرد کی گئی جنہوں نے جماعت دہم کے طلباء کو…

حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت مرزا بشیر احمد صاحب رضی اللہ عنہ اپنی صفات عالیہ اور اخلاقِ حسنہ میں بہت ممتاز تھے۔ آپؓ کی خدمت کی سعادت پانے والے محترم ملک محمد عبداللہ صاحب روزنامہ ’’الفضل‘‘ 25؍اکتوبر 1995ء میں بیان کرتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحبؓ کی بلند پایہ تصنیف ’’سلسلہ احمدیہ‘‘ کو جلسہ جوبلی 1939ء کا تحفہ قرار…

حضرت حافظ معین الدین صاحب رضی اللہ عنہ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 15؍مئی 1995ء میں حضرت حافظ معین الدین صاحب رضی اللہ عنہ کے بارے میں حضرت شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی رضی اللہ عنہ کا ایک مضمون شائع ہوا ہے۔ حضرت حافظ صاحبؓ نابینا تھے اور چودہ پندرہ سال کی عمر میں جب آپؓ کی حالت نہایت سقیم تھی تو حضرت اقدس مسیح موعود…

حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی سیرت

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے خادم خاص حضرت حافظ حامد علی صاحب رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ ’’اکثر ایسا ہوتا تھا کہ میں پہلی رات حضرت صاحب کے پاؤں دباتے دباتے خود بھی اسی چارپائی پر سوجاتا تھا تو آپؑ مجھے نہ جگاتے بلکہ تمام رات میں وہاں سویا رہتا اور…

سیرت حضرت مسیح موعود علیہ السلام

حضرت منشی محبوب عالم صاحب آف نیلا گنبد لاہور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت میں روزانہ خط تحریر کرتے اور اکثر قادیان جا کر حاضری دیتے تھے۔ ایک دفعہ قادیان پہنچے تو حضورؑ مسجد مبارک میں تشریف لائے اور فرمایا آپ یہاں بیٹھ جائیں میں آپ کے لئے کھانا لاتا ہوں۔ کچھ…