منزل بہ منزل آگے بڑھاتے چلو قدم

’’راہ سلوک‘‘ کے زیر عنوان مکرم عبدالمنان ناہید صاحب کا ایک قطعہ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍نومبر 1995ء کی اشاعت سے پیش ہے: منزل بہ منزل آگے بڑھاتے چلو قدم اس رہ کی لیکن آخری منزل کوئی نہیں جذب سلوک اوّل و آخر تمام عشق یہ بحر موج ، موج ہے ساحل کوئی نہیں

دَور ظلمت خیز میں پھیلا اُجالا آپؑ کا

جلسہ اعظم کے حوالے سے ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ جون 1996ء میں شائع شدہ محترم عبدالسلام اسلام صاحب کی نظم سے چند اشعار پیش ہیں: دَور ظلمت خیز میں پھیلا اُجالا آپؑ کا سب مضامیں پر رہا ’’مضمون بالا‘‘ آپؑ کا نطق روشن سے عیاں شانِ جمالی آپؑ کی نور برہانی کا حامل ہے مقالہ آپؑ کا…

جانوں کا نذرانہ دیں گے لہو کے دیپ جلائیں گے

روزنامہ ’’الفضل‘‘17؍اپریل 1995ء میں شائع شدہ مکرم اکرم محمود صاحب کی ایک نظم سے دو اشعار ملاحظہ فرمائیں: جانوں کا نذرانہ دیں گے لہو کے دیپ جلائیں گے تیری راہ پہ چلنے والے کب تک پتھر کھائیں گے جانے والے! تو ہے تسلسل ایک قدیم روایت کا تیرے پیچھے آنے والے دیپ سے دیپ جلائیں…