ساسانی ایران کا مقابلہ اور اس پر فتح

اسلام سے قبل ایران میں ساسانی خاندان کی شخصی بادشاہت قائم تھی جو مطلق العنان تھی اور ملک گیری کی ہوس کے باعث ہمسایہ مملکتوں پر حملہ آور رہنا ہی ان کا شغل تھا۔ عربوںکی قبائلی رقابت کی ماری ہوئی قوم کو مغلوب رکھنے کی بھی مسلسل کوشش کی جاتی۔ چنانچہ یمن، بحرین اور دیگر…

جاپان

جاپان کا سرکاری نام نیپون (Nippon) جبکہ پرانا نام زپانگ ہے۔ جاپان کے معانی ہیں: ’’چڑھتے سورج کی سرزمین‘‘۔ یہ ملک چار بڑے جزیروں کے علاوہ تقریباً 6800 چھوٹے جزیروں پر مشتمل ہے۔ سب سے بڑا جزیرہ ہونشو (رقبہ 87,805 مربع میل) کل رقبے کا 60 فیصدہے۔ جاپان کا کُل رقبہ377,708 مربع کلومیٹر ہے جس…

نیوزی لینڈ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ سالانہ نمبر 2006ء میں نیوزی لینڈ کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ نیوزی لینڈ کی وجہ تسمیہ اس کا صوبہ زی لینڈ ہے جس کے معنی ہیں: ’’سفید بادلوں کا وطن‘‘۔ یہ ملک بحرالکاہل میں دو بڑے جزیروں پر مشتمل ہے جن کا پھیلاؤ 1600 کلومیٹر تک ہے۔ شمالی جزیرہ…

جزائر فجی

فجی 332 جزائر پر مشتمل ہے جن میں سے 106 جزیرے آباد ہیں۔ فجی کا زمینی رقبہ 7,054 ہزار مربع میل ہے جبکہ اس کے جزائر اڑھائی لاکھ مربع میل سمندر میں پھیلے ہوئے ہیں۔ دو بڑے جزیرے Viti Levo اور Vanualevu کُل رقبہ کا 85 فیصد ہیں اور 90فیصد آبادی انہی پر آباد ہے۔…

حضرت مسیح علیہ السلام کب پیدا ہوئے؟

ماہنامہ ’’انصار اللہ‘‘ ربوہ دسمبر 2007ء میں مکرم نصیر احمد انجم صاحب کے قلم سے کرسمس ڈے کی حقیقت کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ یوم ولادتِ مسیحؑ (کرسمس ڈے) چوتھی عیسوی صدی میں 25؍دسمبر کو منایا جانے لگا۔ عیسائی سکالرز 13 جلدوں پر مشتمل بائبل کی ضخیم تفسیر میں لکھتے ہیں کہ…

آسٹریلیا کے قدیم باشندے

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ سالانہ نمبر 2006ء میں مکرم خالد سیف اللہ خانصاحب کا آسٹریلیا کے قدیم باشندوں یعنی ایبورجنی (ABORIGINES) کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ یہ لوگ کم از کم چالیس ہزار سال سے یہا ں رہ رہے ہیں۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ نے بھی اپنی کتاب “Revelation, Rationality, Knowledge & Truth”…

براعظم آسٹر یلیا

آسٹریلیا دراصل لاطینی لفظ Australis سے ماخوذ ہے جس کے معنی ہیں ’’جنوبی زمین‘‘ ۔ یہ براعظم ایک بڑا جزیرہ ہے اور رقبہ کے لحاظ سے دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔ اس کی لمبائی 4025کلو میٹر او ر چوڑائی 3700کلو میٹر ہے۔ کُل رقبہ 7,682,300 مربع کلومیٹر ہے جس کا دوتہائی صحرا ہے۔ آبادی…

سنگاپور ۔تاریخ۔ طرز حکومت۔حکمران

جمہوریہ سنگاپور کا پرانا نام Tumasek یعنی سمندر ہے۔ جبکہ شیروں کا مسکن ہونے کی وجہ سے اسے ملائی زبان میں سنگاپور کہا گیا۔ سنگاپور کی لمبائی 42 کلومیٹر اور چوڑائی 23 کلومیٹر ہے۔ اس کے اردگرد 50 ملحق چھوٹے جزائر بھی ہیں۔ ساحل 193 کلومیٹر ہے جبکہ کُل کا رقبہ 640 مربع کلومیٹر اور…

لائبریری آف کانگریس

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ جولائی2006 ء میں امریکہ کی قومی لائبریری کے بارہ میں مکرم جواد احمد صاحب کا ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ لائبریری آف کانگریس امریکہ کی قومی لائبریری ہے اور امریکی کانگریس کا تحقیقی مرکز ہے۔ اس میں کتب کے لئے اندازاً 530 میل (850 کلومیٹر) لمبے شیلف ہیں اور اس کے…

کوہ نُور ہیرے کی کہانی

روزنامہ ’’الفضل‘‘ 28 جولائی 2006ء میں مکرم مخدوم مجیب احمد صاحب طاہر کا مضمون شائع ہوا ہے جس میں مشہور عالم کوہ نُور ہیرے کی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اس کے متعلق مشہور ہے کہ اسے ریاست دکن کے علاقے گول کنڈہ کی ایک کان سے نکالا گیا تھا۔ اس وقت ناتراشیدہ حالت…

اہرام مصر

ماہنامہ ’’خالد‘‘ فروری 2006ء میں اہرام مصر کے بارہ میں ایک تفصیلی معلوماتی مضمون مکرم آر۔ایس بھٹی صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ پانچ ہزار سال قبل مصر کے شہنشاہوں کی چوتھی نسل بہت ترقی یافتہ تھی۔ بادشاہ کو فرعون کہا جاتا تھا اور انہیں خدا کا درجہ حاصل تھا۔ ویسے فرعون کا بنیادی…

پمپائے (Pompeii)

ماہرین آثار قدیمہ کے مطابق پمپائے کا شمار اہم ترین آثار قدیمہ میں ہوتا ہے۔قریباً دو ہزار سال پہلے 79ء میں ایک آتش فشاں کی زد میں آکر مٹی میں دب کر منجمد ہونے سے قبل ایک کامیاب شہر تھا۔ پمپائے کی بنیاد روم سے ڈیڑھ سو میل جنوب مغرب میں آٹھویں صدی قبل مسیح…

حکیم جالینوس

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍اکتوبر 2005ء میں چار سو رسالوں کے مصنف اور ماہر طبیب حکیم جالینوس کے بارہ میں مکرم شکیل احمد ناصر صاحب کا مرسلہ مضمون شائع ہوا ہے جو عظیم سائنسدانوں کے بارہ میں اردو سائنس بورڈ کی کتاب سے ماخوذ ہے۔ جالینوس 130ء میں ایشیائے کو چک میں روفی صوبے کے دارالخلافہ…

حضرت زرتشت علیہ السلام

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17؍اگست 2005ء میں مکرم انیس احمد ندیم صاحب کے قلم سے حضرت زرتشتؑ کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ حضرت زرتشت علیہ السلام (Zoroaster یا Zarathustra) ایران کے ایک پیغمبر اور پارسیوں کے مذہبی رہنما ہیں۔ پیروکاروں کا دعویٰ ہے کہ ان کا مذہب دنیا کا سب سے قدیم مذہب…

سینٹ پیٹرز برگ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23جون 2005ء میں روسی بادشاہوں (زاروں) کے مرکزی شہر سینٹ پیٹرز برگ کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون مکرم محمد ادریس چودھری صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔ بحیرہ بالٹک کے ساحل پر پیٹراعظم نے قدم رکھنے کے بعد 16 مئی 1703ء کو سویڈن کی طرف سے آنے والے حملہ آوروں…

الأزھر یونیورسٹی کا قیام

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ مئی 2005ء میں ایک مختصر تاریخی مضمون (مرسلہ:مکرم ظہیر احمد خالد صاحب) میں دنیا کی مشہور یونیورسٹی الأزھر کے قیام سے متعلق دلچسپ معلومات پیش کی گئی ہیں۔ 969ء میں فاطمیوں کے ایک سپہ سالار جوہر صقلی (جوھر رومی) نے مصر کو فتح کرکے عرب سلطنت کے مرکز فسطاطؔ کے پاس نئے…

انڈونیشیا میں اسلام کی آمد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23اپریل 2005ء میں محترم حافظ قدرت اللہ صاحب سابق مربی انڈونیشیا کے قلم سے انڈونیشیا میں اسلام کی آمد سے متعلق ایک تحقیقی مقالہ ماہنامہ ’’الفرقان‘‘ کی ایک پرانی اشاعت سے منقول ہے۔ انڈونیشیا میں اسلام کی ابتداء یہاں کے ساحلی علاقوں میں مسلمان تاجروں کے ذریعہ ہوئی۔ مگر اسلام کو یہاں…

آنحضرتﷺ اور مدینہ کے یہود

آنحضرتﷺ کے مدینہ کے یہود سے تعلقات سے متعلق مکرم ڈاکٹر مرزا سلطان احمد صاحب کا ایک تحقیقی مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ میں پانچ اقساط میں شائع ہوا۔ اس مضمون کی آخری قسط (مطبوعہ الفضل 12فروری2005ء) میں مستشرقین کی حقیقت سے دُور آراء اور اخذ کردہ غلط نتائج سے متعلق مضمون نگار نے نہایت عمدگی…

ٹیلی مواصلات میں غیر معمولی ترقی اور ایم ٹی اے کا تاریخی سنگ میل

لفظ ’’ٹیلی ‘‘ فاصلہ یا دوری کو کہا جاتا ہے جبکہ ’’کیمونی کیشن‘‘ معلومات، پیغامات کے باہمی تبادلے کو کہتے ہیں۔ ٹیلی کیمو نی کیشن کسی بھی قسم کی پیغام رسانی یا معلومات کو تار، ریڈیو یا کسی دوسرے برقی مقناطیسی سسٹم کے ذریعہ بھجوانے یا وصول کرنے کو کہا جاتا ہے۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ…

مسیح موعودؑ کے زمانہ میں طاعون سے متعلق پیشگوئی کا ظہور

انجیل کے مطابق حضرت عیسیٰؑ نے واقعہ صلیب سے قبل آخری وعظ میں اپنی آمدِ ثانی کی یہ علامات بیان فرمائیں کہ اس زمانہ میں قحط پڑیں گے ، زلزلے آئیں گے، خوفناک بین الاقوامی جنگیں ہوں گی۔ سورج، چاند اور ستاروں میں نشانات ظاہر ہوں گے۔ اور یہ بھی کہ وبائیں پھیلیں گی۔ پھر…

قبائل عاد اور ثمود

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا اپریل 2004ء میں مکرم ڈاکٹر میاں محمد طاہر صاحب کا ایک تحقیقی مضمون شامل اشاعت ہے جس میں عاد اور ثمود قوموں کے بارہ میں قرآنی تعلیمات کی روشنی میں بحث کی گئی ہے۔ عاد اور ثمود نامی قوموں کا ذکر قرآن مجید میں متعدد جگہوں پر آیا ہے۔ بعض آیات…

لندن کی سیر

انگریزوں کا دعویٰ ہے کہ آثار قدیمہ کے شواہد بتاتے ہیں کہ لندن قدیم رومی دور میں بھی ایک سرگرم مرکز تھا۔ یہ چھوٹا سا گاؤں صدیوں پہلے دریائے ٹیمز کے کنارے اس طرح بسایا گیا کہ دریا ایک طرف سے اس کی حفاظت کرتا تھا۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 30؍جولائی 2004ء میں لندن کے بارہ…

سعد اللہ خان – بادشاہی مسجد چنیوٹ کے بانی

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2004ء میں مکرم میر احمد محمود طاہر صاحب کا سعداللہ خان کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے جو بادشاہی مسجد چنیوٹ کے بانی تھے۔ مغل بادشاہ شاہجہان کے وزیراعظم جملۃالملک سعد اللہ خان نے شاہی مسجد چنیوٹ کو غالباً 1646ء تا 1655ء کے دوران تعمیر کروایا ۔وہ چنیوٹ…

نپولین بونا پارٹ

نپولین بونا پارٹ Corscican Noble کا بیٹا تھا۔ وہ 1769ء میں Corsciaمیں پیدا ہوا۔ ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اپریل 2004ء میں مکرمہ وحیدہ شاہین صاحبہ کا اس کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ دس سال کی عمر میں نپولین فرانس کے ایک عسکری سکول میں داخل ہوا۔ 15 سال کی عمر میں اُس…

سقراط

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ مئی 2004ء میں مکرم طیب احمد طاہر صاحب کے قلم سے سقراط کے بارہ میں ایک مضمون شامل اشاعت ہے۔ سقراط 469قبل مسیح میں یونان کے شہر ایتھنز میں پیدا ہوا۔ اس کا باپ سنگ تراش تھا اور ماں دائی تھی۔ انہوں نے اپنے قابل بیٹے کو علم ہندسہ، فلکیات، موسیقی اور…

بیلارس(Belarus )

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ نومبر 2003ء میں مکرم محمود احمد اشرف صاحب کے قلم سے مشرقی یورپ کی ریاست بیلارس کے بارہ میں ایک معلوماتی مضمون شامل اشاعت ہے۔ 1922ء سے 1991ء تک بیلارس سویت یونین کا حصہ تھا۔ اس کا ایک تہائی رقبہ 1920ء سے 1939ء تک پولینڈ کا حصہ رہا ہے۔ سویت یونین کے…