محترم نواب دین صاحب آف تہال
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ10 ستمبر 2012ء میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں مکرم ظفر احمد ظفر صاحب نے اپنے والد محترم نواب دین صاحب آف تہال (کشمیر) کا ذکرخیر کیا ہے۔ محترم نواب دین ولد عبد النبی صاحب قریباً 1919ء میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والدین کی وفات 1924ء میں پھیلنے والی طاعون سے ہوگئی…
