اعزازات
حضرت مسیح موعودؑ کو اللہ تعالیٰ نے بشارت دی تھی کہ آپ کی جماعت میں ایسے لوگ ہوں گے جو علم و معرفت میں کمال حاصل کریں گے۔ خدا تعالیٰ کے فضل سے دنیا بھر میں بہت سے احمدی مرد و زن علوم و فنون کی مختلف شاخوں میں نمایاں امتیازات کے حامل ہیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر نوع انسانی کی خدمت بجا لاتے ہیں۔ ذیل میں ہم بعض ایسے اعزازات کا ذکر شائع کرتے ہیں ۔ ہمیں امید ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک کے امراء/مبلغین کرام اپنے ملک کے ایسے احمدیوں کے متعلق بھی معلومات ہمیں بھجوائیں گے جو خداتعالیٰ کے فضل سے اس پیشگوئی کے مصداق بنتے ہوئے نمایاں اعزازات حاصل کرنے والے ہیں۔
٭ مکرمہ صادقہ حفیظ صاحبہ نے M.B.B.S. فائنل میں نمایاں کامیابی حاصل کرکے درج ذیل دو میڈل حاصل کئے:-
1. Beli Ram Lemont Medal in Clinical Anatomy. 2. Mackenzie Memorial Medal in General Pathology.
٭ مکرم سارہ احمد ملک صاحبہ نے F.Sc (میڈیکل) میں لاہور بورڈ میں اوّل آ کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ بعد ازاں میڈیکل کالج میں داخلہ ٹیسٹ میں پنجاب کے دس ہزار امیدواروں میں اوّل رہیں۔
٭ مکرمہ آنسہ اظہرالنساء بیگم صاحبہ نے کملانہرو پولی ٹیکنک کالج حیدرآباد سے آرکیٹیکچرنگ میں اوّل آکر گولڈمیڈل حاصل کیا۔
٭ مکرم ڈاکٹر چودھری اعجاز الرحمان صاحب کو F.C.P.S II کے امتحان 1998ء میں اعلیٰ کامیابی پر کالج آف فریشنز اینڈ سرجنز پاکستان (کراچی) کی طرف سے ’’برکی گولڈ میڈل‘‘ دیا گیا۔ یہ میڈل صرف اُن امیدواروں کو دیا جاتا ہے جو پہلی ہی مرتبہ 75% سے زائد نمبر حاصل کریں چنانچہ 1962ء سے اب تک یہ میڈل صرف 8 امیدوار ہی حاصل کرسکے ہیں۔ قبل ازیں آپ نے Outstanding Fellow in Psychiatry Medal بھی حاصل کیا تھا۔
٭ مکرمہ طیبہ بشریٰ صاحبہ M.Sc میتھ کے پہلے اور دوسرے دونوں سمسٹرز میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں اوّل آئیں-
٭ مکرم شیراز جمیل احمد صاحب کو انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے امتحان FE-2 میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر گولڈ میڈل دیا گیا۔
٭ مکرم ندیم احمد صاحب اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں M.Sc فزکس میں اوّل آئے۔
٭ مکرمہ فریحہ طاہر صاحبہ نے ہمدرد یونیورسٹی کراچی سے MBA کے فائنل میں اوّل پوزیشن لی اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔
٭ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍دسمبر 1998ء کی ایک خبر کے مطابق مکرمہ ثمارا ناہید صاحبہ نے F.A. کے امتحان میں ضلع سیالکوٹ میں اوّل پوزیشن حاصل کی ہے۔
٭ مکرمہ ماریہ نصیر احمد 1998ء میں GCSE کے امتحان میں تمام مضامین میں اے (جبکہ دو مضامین میں اے سٹار) گریڈ حاصل کیا-
٭ مکرم بینا الٰہی صاحبہ نے فائین آرٹس B.F.A کے دوسرے سال میں پنجاب یونیورسٹی میں اول آکر گولڈ میڈل حاصل کیا-
٭ مکرم منور لقمان صاحب نے چالیسویں نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ میں 1500 میٹر فری سٹائل میں اول آ کر گولڈ میڈل حاصل کیا- نیز دیگر مقابلہ جات میں کانسی کے چار تمغے بھی جیتے-
٭ مکرم محمد احسن صاحب نے M.Sc فزکس میں قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں دوسری پوزیشن حاصل کی-
٭ مکرم عبدالسمیع بصیر صاحب آف گلفورڈ، یوکے کا نام پیشہ وارانہ نمایاں ترقیات کی بنیاد پر انٹرنیشنل ہو اِذ ہو (International Whos Who) کے لئے منتخب کیا گیا-
٭ مکرم عطاء الغفار صاحب نے F.Sc پری انجنیئرنگ گروپ میں فیصل آباد بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی-
٭ مکرمہ ثمرینہ حمید صاحبہ نے قومی سطح پر منعقد ہونے والے بین الصوبائی گرلز اتھلیٹکس ٹورنامنٹ 1998ء کے مقابلہ جیولن تھرو میں اول آکر گولڈن کپ حاصل کیا-
٭ مکرمہ عذرا منور صاحبہ M.Sc زوآلوجی میں سندھ یونیورسٹی میں دوم آئیں-
٭ مکرم طاہر احمد صالح صاحب نے انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور کے B.Tech. کے امتحان میں یونیورسٹی میں اول پوزیشن حاصل کی-
٭ واقفہ نو عزیزہ سلمانہ مبشر صاحبہ نے تقریباً دس سال کی عمر میں آٹھویں جماعت کا امتحان پاس کرلیا ہے اور اب نویں میں داخل ہو رہی ہیں-
٭ مکرم محمود سعید صاحب کا نام انٹرنیشنل Whos Who آف بزنس پروفیشنلز 1998ء میں شامل کیا گیا ہے- قبل ازیں موصوف کو امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف کامرس کی طرف سے 1996ء اور 1997ء میں بہترین پاکستانی بزنس پروفیشنل کا اعزاز بھی ملا تھا-
٭ مکرمہ رباب احمد صاحبہ نے ایم بی بی ایس کے فائنل امتحان میں فاطمہ جناح میڈکل کالج میں اول پوزیشن حاصل کی ہے-
٭ مکرمہ امۃالنور شمس صاحبہ نے میٹرک کے امتحان میں سائنس گروپ میں تحصیل چنیوٹ میں اول پوزیشن حاصل کی ہے-
٭ مکرم انصر محمود ملک صاحب نے میٹرک کے امتحان (سائنس گروپ) میں فیڈرل بورڈ (بوائز) میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے-
٭ مکرمہ صائمہ بشریٰ شیخ صاحبہ نے MBBS کے تھرڈ پروفیشنل میں کراچی یونیورسٹی میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے-
٭ مکرمہ افشیں احمد صاحبہ نے کراچی بورڈ کے میٹرک کے امتحان (جنرل گروپ) میں طالبات میں تیسری اور مجموعی طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے-
Doctor Chaudhry Ijazur Rehman Sahib, who is mentioned in the above list, is currently Sadr Ansarullah UK.