’’البدر‘‘ قادیان کا اجراء
1897ء میں حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ نے اخبار ’’الحکم‘‘ امرتسر سے جاری کیا جو اگلے سال قادیان منتقل کردیا گیا۔ 1902ء میں حضرت منشی محمد افضل صاحبؓ جو مشرقی افریقہ میں مقیم تھے، قادیان آئے اور حضرت مسیح موعودؑ کی اجازت سے اخبار ’’القادیان‘‘ جاری کیا جس کا نمونہ کا پرچہ یکم ستمبر 1902ء کو شائع ہوا۔ حضرت منشی فیض علی صابر صاحبؓ اس کے مینیجر تھے۔ بعد ازاں حضور علیہ السلام نے اخبار کا نام تبدیل کر دیا اور 31؍اکتوبر سے یہ ’’البدر‘‘ کے نام سے شائع ہونا شروع ہوا۔
حضرت منشی محمد افضل صاحبؓ کی انتھک محنت اور بے حد قربانی سے ’’البدر‘‘ پروان چڑھا۔ 21؍مارچ 1905ء کو آپؓ اچانک انتقال فرما گئے تو حضرت اقدسؑ نے حضرت مفتی محمد صادق صاحبؓ کو اس کا نیا مدیر مقرر فرمایا۔
یہ مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍جون 1996ء میں مکرم محمد طاہر صاحب کے قلم سے شامل اشاعت ہے۔
السلام علیکم
میں غیراحمدی مسمان ھوں مجھے قادیانیت کےمکمل لٹریچرکی فہرست چاھئے امید ھے کہ آپ تعاون فرمائیں گے
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
احمدیت کے بارے میں دنیا کی تمام بڑی زبانوں میں تفصیلی معلومات ویب سائٹ “الاسلام ڈاٹ آرگ” اور ایم ٹی اے کے یوٹیوب چینل سے مل سکتی ہیں۔ نیز آپ جس مقام سے بھی تعلق رکھتے ہیں اگر وہاں قریب کوئی احمدیہ مرکز یا احمدیہ مسجد موجود ہے تو وہاں سے بالمشافہ بھی لٹریچر حاصل کیا جاسکتا ہے۔
والسلام- محمود ملک
آنمحترم سے درخواست ہے کہ جماعت احمدیہ مسلمہ کی آفیشل ویب سائٹ ’’الاسلام ڈاٹ آرگ‘‘ ملاحظہ فرمالیں۔ قریباً ہر بڑی زبان میں مستند لٹریچر وہاں موجود ہے۔
اسلام۔۔۔
میں احمدی ھوں
مجھے سیرت و سوانح حضرت خلیفہ رابع پر 8 منٹ کی تقریر تیار کرنی ھے پاکستان میں الاسلام نھیں کھلتی اپ کوئ مواد اس حوالے سے بھیج سکتے ھیں کیا مثلن اس موضوع پر کوئ نمبر سالنہ خالد انصا راللہ یا الفضل وغیرہ کا ھو
اس ویب سائٹ میں ہی حضرت خلیفۃالمسیح الرابع کی سیرت کے حوالے سے بےشمار مضامین ہیں اور یہ انڈیکس کے ذریعے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔ براہ کرم صفحہ اوّل پر دیے گئے انڈیکس کے ذریعے ان مضامین کو ملاحظہ فرمالیں۔