اللہ اللہ وہ حسینؓ ابن علیؓ جس کے لئے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 6 ؍جنوری 2009ء میں شامل اشاعت مکرم ڈاکٹر محمود الحسن صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

اللہ اللہ وہ حسینؓ ابن علیؓ جس کے لئے
کربلا کی حشر سامانی تھی جنت کی امیں
وہ سراپا عشق تھا ، معراج تھی اُس کی نماز
روح اس کی عرش پر تھی خاک پر اس کی جبیں
کیوں سمجھ پایا نہ اُس کو دشمنِ آل رسولؐ
ایک تھا خونِ حسینؓ اور خونِ خیر المرسلیںؐ
کر عطا اُمّت کو یا رب عزم و ایثارِ حسینؓ
ہو عطا پھر ملّتِ بیضا کو اِک حِصنِ حصیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں