الٰہی دعا کا ثمر چاہئے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 2003ء میں شامل اشاعت مکرمہ رفعت شہناز صاحبہ کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
الٰہی دعا کا ثمر چاہئے
محبت کی بس اک نظر چاہئے
کھلے بابِ رحمت ، بلا دُور ہو
دعاؤں کا ایسا ہنر چاہئے
عطا ہو جہاں روز و شب بے حساب
گدا کو تو ایسا ہی دَر چاہئے