اِس خلافت کے سو برس دیکھے – نظم
جماعت احمدیہ جرمنی کے خلافت سووینئر میں شامل مکرم خالد ملک ساحل صاحب کے کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
اِس خلافت کے سو برس دیکھے
بس محبت کے سو برس دیکھے
ایک لمحہ بھی خیر کافی تھا
پھر بھی قدرت کے سو برس دیکھے
اُس کی تبلیغ ہر طرف دیکھی
اُس کی وسعت کے سو برس دیکھے
اہل مسند سنو فقیروں نے
کیسی راحت کے سو برس دیکھے