آئنے کا دل نہ اب چیریں بہت – نظم

ماہنامہ ’’خالد‘‘ربوہ جنوری2008ء میں محترم چوہدری محمد علی مضطر عارفی صاحب کی شائع شدہ ایک نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

آئنے کا دل نہ اب چیریں بہت
اس میں آسودہ ہیں تصویریں بہت
جو لکھا ہے اس کو دُہرایا کرو
مت کرو اب اس کی تفسیریں بہت
اب مجھے پڑھنے کی کوشش بھی کرو
پڑھ چکے ہو میری تحریریں بہت
خوبیاں اُن کی مبارک ہوں اُنہیں
مجھ کو مضطر! میری تقصیریں بہت

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/wPKel]

اپنا تبصرہ بھیجیں