ایک سجدہ کیا اور امر ہوگئے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19 جنوری 2011ء میں شہدائے لاہور کے حوالہ سے کہی گئی مکرمہ ر۔اظہر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:
ایک سجدہ کیا اور امر ہوگئے
ایک لمحے میں پودے شجر ہوگئے
تاج سر کے چھنے ، وِیر رخصت ہوئے
دُور ماؤں کے لخت جگر ہو گئے
اِک اشارے پہ تن اور من وار دیں
اب تو بچے بھی اپنے نڈر ہوگئے