ایک کعبہ کروڑوں بُت خانے — نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 14؍اکتوبر2024ء)

روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ 18؍ستمبر2014ء میں مکرم روشن دین تنویر صاحب کی درج ذیل نظم شامل اشاعت ہے:

شیخ روشن دین تنویر صاحب

ایک کعبہ کروڑوں بُت خانے
اِک حقیقت کروڑوں افسانے
وحیٔ حق کے بغیر علم کہاں
عقل بےچاری اِس کو کیا جانے
شمع جب تک نہ خود جلے پہلے
جلنے آتے نہیں ہیں پروانے
ہے بگولوں سے خیرمقدم قیس
ناچ اُٹھے خوشی سے ویرانے
جان مُردوں میں ڈال کر تنویرؔ
کر دیا جاوداں مسیحا نے

 

اپنا تبصرہ بھیجیں