اے خدا مجھ کو معتبر کردے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ یکم فروری 2012ء میں شائع ہونے والی مکرم عطاء المجیب راشد صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:
اے خدا مجھ کو معتبر کردے
زندگی میری باثمر کردے
نُور ہی نُور ہے سراپا تُو
میری ظلمات کی سحر کردے
مَیں تو لائق نہیں عنایت کا
التجا ہے کہ تُو مگر کردے
تُو جو چاہے تو ایک ذرّے کو
باعثِ رشکِ صد قمر کردے
جاں بہ لب ہے فقیرِ دَر تیرا
کوئی جا کر اُسے خبر کردے
تُو نہ بخشے تو کون بخشے گا
صد کریما! تُو درگزر کردے