محترم مولوی محمد اسماعیل اسلم صاحب

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍ نومبر 2011ء میں مکرم طاہر احمد مبشر صاحب مربی سلسلہ کے قلم سے اُن کے والد محترم مولوی محمد اسماعیل اسلم صاحب واقف زندگی کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جو 13؍اکتوبر 2011ء کو 86 سال کی عمر میں وفات پا کر بہشتی مقبرہ ربوہ میں مدفون ہوئے۔
محترم مولوی محمد اسماعیل اسلم صاحب ولد مکرم محمد عبداللہ صاحب (آف مانگٹ اونچا ضلع حافظ آباد) موصی تھے اور حضرت مولوی فضل دین صاحبؓ کے داماد تھے۔ آپ نے دفاتر تحریک جدید کے مختلف شعبوں میں خدمت کی توفیق پائی۔ آپ اپنے محلہ میں زعیم خدام الاحمدیہ، زعیم انصاراللہ، سیکرٹری مال اور 25سال سے زائد عرصہ تک صدر محلہ رہے۔ آپ کو بطور نائب صدر عمومی اور کچھ عرصہ قائمقام صدر عمومی کے طور پر بھی خدمت کی توفیق ملی۔
مرحوم نے اپنے پیچھے چار بیٹے، تین بیٹیاں اور 21 پوتے پوتیا ں ، نواسے نواسیاں یاد گار چھوڑے ہیں جن میں سے 10 تحریک وقف نَو میں شامل ہیں ۔ آپ کے ایک بیٹے مکرم ناصر احمد محمود صاحب (حال ناروے) کو سات سال تک نصرت جہاں سکیم کے تحت سیرالیون میں خدمات بجا لانے کی توفیق ملی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں