اے مِری انجمن زیست سجانے والے! – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 14؍فروری 2003ء میں شامل اشاعت مکرم سید حمیداللہ نصرت پاشا صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

اے مِری انجمن زیست سجانے والے!
ان کہی پیاس مِرے من کی بجھانے والے!
باغبانی کے یہ اسلوب کہاں سے سیکھے؟
دل میں انوار کے اشجار لگانے والے!
رونقِ صحنِ حرم ہوں گے یہ مہجور حرم
وقت دہرائے گا افسانے پرانے والے
جو مقدر تھا ہوا ہے، جو لکھا ہے ہوگا
خود ہی مٹ جائیں گے تحریر مٹانے والے

0
یہ مضمون شیئر کرنے کے لئے یہ چھوٹا لنک استعمال کریں۔ جزاک اللہ [https://khadimemasroor.uk/xv3mY]

اپنا تبصرہ بھیجیں