’’بدر‘‘ قادیان کی خصوصی اشاعت ’’صحافت نمبر‘‘
ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان نے جلسہ سالانہ قادیان 2002ء کے موقع پر اخبار کا ’’صحافت نمبر‘‘ شائع کیا ہے جو A3 سائز کے 48 صفحات پر مشتمل ہے اور یادگار تصاویر اور تاریخی معلومات سے مزین ہے۔ اس شمارہ میں جہاں جماعت احمدیہ کی سو سالہ صحافت کی تاریخ کو مختلف پہلوؤں سے یکجا کرکے پیش کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے وہاں جماعتی اخبارات و رسائل کے اپنوں اور غیروں پر ہونے والے نیک اثرات کا ذکر بھی نہایت عمدگی سے کیا گیا ہے۔ یہ اشاعت یقینا ایک قابل قدر کاوش ہے جس پر ادارہ مبارکباد کا مستحق ہے-