بُلند اپنے سر کو کئے پِھر رہا ہوں – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15 اپریل 2011ء میں مکرم ابن کریم صاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:
بُلند اپنے سر کو کئے پِھر رہا ہوں
جَلا کر وفا کے دیئے پِھر رہا ہوں
بفضلِ خدائے محمدؐ جہاں میں
مَیں مہدی کا جھنڈا لئے پِھر رہا ہوں
محبت ، اخوّت ، عقیدت ، شرافت
انہی کے سہارے جئے پِھر رہا ہوں
شہیدوں کے رتبہ کی دیکھو بلندی
وہی آس دل میں لئے پِھر رہا ہوں
محمدؐ کی چاہت کا ساغر مَیں ہر دَم
شب و روز حافظؔ پئے پِھر رہا ہوں