بھیگی آنکھوں کانپتے ہونٹوں کا ہے تجھ سے سوال – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11جولائی 2008 ء میں مکرمہ ارشاد عرشی ملک صاحبہ کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
بھیگی آنکھوں کانپتے ہونٹوں کا ہے تجھ سے سوال
اے خدا ، قائم خلافت کا رہے جاہ و جلال
یہ ہمارا آشیاں ہے سائباں ہے امن کا
یہ ہے وہ دارالاماں جس کی نہیں کوئی مثال
تو پس پردہ خلافت کے ہماری ڈھال ہے
ہر قدم پر ہم نے دیکھا دشمنوں کو پائمال
منفرد ہم لوگ ہیں اعزاز اپنا منفرد
منصبِ درد و الم پر اک صدی سے ہیں بحال
پھر بھی صد سالہ خلافت جوبلی نے دل مرا
اس طرح مہکا دیا گویا کہ ہو یوم وصال