بہار ہستی میں ہم تو جیسے کھِلا کئے ہیں کھِلا کریں گے – نظم
ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ربوہ دسمبر 2002ء میں شامل اشاعت حضرت مولانا مصلح الدین راجیکی صاحب کے کلام سے انتخاب پیش ہے:
بہار ہستی میں ہم تو جیسے کھِلا کئے ہیں کھِلا کریں گے
جو مٹنے والے ہیں اس چمن میں مٹا کئے ہیں ، مٹا کریں گے
وہ اَور ہوں گے جو سیل دریا میں ڈوب مرنے کی ٹھان بیٹھے
ہم ایسی مَوجوں کی کشمکش میں بڑھا کئے ہیں بڑھا کریں گے
عدو جو چاہے تو آزما لے ، یہ دل پڑا ہے یہ جاں پڑی ہے
کہ ہم فنا کا شکار ہو کر جیا کئے ہیں جیا کریں گے