بہ فیض عشق ملی عمرِ لازوال مجھے – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21؍جولائی 2007ء میں مکرم محمودالحسن صاحب کے قلم سے ایک نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:
بہ فیض عشق ملی عمرِ لازوال مجھے
مٹا سکیں گے نہ اب روز و ماہ و سال مجھے
میں جانتا ہوں رگِ جاں سے بھی قریب ہے تو
نہیں ہے تجھ سے بچھڑنے کا احتمال مجھے
زمانہ جب کبھی ہوتا ہے درپئے آزار
سنبھال لیتا ہے آکر ترا خیال مجھے
کچھ اس سے ہوگا مرے دل کا بوجھ تو ہلکا
اثر نہ ہو بھی تو کرنے دو عرض حال مجھے