تجھ سے ملی ہے ہم کو ابد تاب زندگی – نظم
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 11نومبر2008 ء میں مکرم ڈاکٹر عبدالکریم خالدؔ صاحب کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:
تجھ سے ملی ہے ہم کو ابد تاب زندگی
تجھ پر ہوئی ہے ختم خلافت کی اک صدی
تجھ کو خدا نے خلق کیا اہتمام سے
تجھ میں جھلک ہے مہدیٔ دوراں کے نور کی
اک بار جو کیا ہے ارادہ ٹلا نہیں
تو نے یہ بازی جیت کے ہاری نہیں کبھی
سن کر تیرے خطاب جلالت مآب کو
خستہ تنوں کو ایک نئی زندگی ملی