تُو ربّ العالمیں ہے تُو خیرالراحمیں ہے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 10جون 2022ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ربوہ 11؍جون 2013ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک دعائیہ نظم شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

تُو ربّ العالمیں ہے تُو خیرالراحمیں ہے
عاجز کو بخش دینا تُو خیرالغافریں ہے
کرتا ہے تُو عنایت ہر رزق جسم و جاں کا
مجھے اپنا پیار دینا تُو خیرالرازقیں ہے
کمزور ناتواں ہیں اپنی پنہ میں رکھنا
یا ربّ نہ آزمانا تُو خیرالفاصلیں ہے
جھک جائے ساری دنیا خیرالرسلؐ کے در پر
سامان ایسے کرنا تُو خیرالفاتحیں ہے
اپنے کرم سے دینا حسناتِ دین و دنیا
اور آگ سے بچانا تُو خیرالناصریں ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں